14

نئے نیول چیف کی آرمی چیف سے ملاقات

پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نئے نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے ایڈمرل امجد خان کو پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں