15

نواز کھوکھر کے انتقال پر زرداری اور بلاول کی تعزیت

سابق صدر، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

ایک بیان کے ذریعے سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ان کے والد حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا ہے کہ کھوکھر خاندان کے غم میں پارٹی قیادت اور کارکن سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

آصف علی زرداری نے حاجی نواز کھوکھر کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی سابق وفاقی وزیرحاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حاجی نواز کھوکھر کے انتقال پر نہایت افسردہ ہوں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں