پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور ووٹ چہروں کے پہچان گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ یہ ہونا ہی تھا! ہر بار دھوکہ دھونس دھاندلی نہیں چل سکتی۔ مجھے خوشی ہے قوم جاگ گئی ہے اور ووٹ چوروں کے چہرے نا صرف اچھی طرح سے پہچان گئی ہے بلکہ آہنی ہاتھوں سے روک بھی رہی ہے! الحمدُ للّٰہ !
یہ ہونا ہی تھا! ہر بار دھوکہ دھونس دھاندلی نہیں چل سکتی۔ مجھے خوشی ہے قوم جاگ گئی ہے اور ووٹ چوروں کے چہرے نا صرف اچھی طرح سے پہچان گئی ہے بلکہ آہنی ہاتھوں سے روک بھی رہی ہے! الحمدُ للّٰہ ! https://t.co/pv0ghkI6lE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 19, 2021
نوشہرہ کے الیکشن جیتنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں الیکشن جیت گئے ہیں، شکر الحمد للہ ربّ العالمین، پی ٹی آئی سے نجات مبارک ہو۔
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ اور عادل چٹھہ کی خدمات کو سراہا۔