16

نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ جیت لی

سربیا کے نوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس چیمپین شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

عالمی نمبر ایک جوکووچ نے اٹلی کے مٹیو بریٹینی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔

جوکووچ کو پہلے سیٹ میں 6-7 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم انھوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین سیٹس 4-6، 4-6 اور 3-6 سے اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ یہ نوواک جوکووچ کا مسلسل تیسرا ومبلڈن ٹائٹل تھا، جبکہ انھوں نے اپنے کیریئر میں 20واں گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔

عالمی نمبر ایک اسٹار نے رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کا سب سے زیادہ 20، 20 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

خیال رہے کہ یہ نواک جوکووچ کے کیریئر کا مجموعی طور پر چھٹا ومبلڈن ٹائٹل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں