21

نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے پورا ہفتہ سکول آنے کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا : ڈاکٹر مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے حوالے اہم اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ
نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے پورا ہفتہ سکول آنے کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا –
ایک کلاس میں موجود طلبا کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبا کو متبادل دنوں پر بلایا جائے گا –
عوام اس طرح کی قیاس آرائیوں پر قطعاً یقین نہ کریں –
تمام سرکاری و نجی سکول ان ہی ہدایات کے مطابق آپریشنل ہوں گے جو محکمہ کی جانب سے پہلے جاری کی جا چکی ہیں-
موجودہ حالات میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں