7

نکاح کی مبارکباد پر شاداب کا مداحوں سے اظہارِ تشکر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف اور شان مسعود کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
گزشتہ شب شاداب خان نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہیڈ کوچ اور سابق لیگ اسپنر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے اپنے نکاح کی خبر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کی تو ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں نے بھی انہیں ان ہی کے انداز میں مبارک باد دی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’بہت بہت مبارک ہو شیڈی، لیکن بھابھی کے لیے فکرمند ہوں، اللّٰہ انہیں ہمت عطا کرے‘۔
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے بھی دُلہا میاں کو نرالے انداز میں مبارک باد دی اور کہا ہے کہ ’یہ بندہ آج سے صرف بھائی نہیں بلکہ دلہا میاں بھی ہے، کلب میں خوش آمدید بھائی جان‘۔
انہوں نے ساتھ ہی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور ان کی اہلیہ کو بھی صاحبزادی کے نکاح پر مبارک باد پیش کی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے شاداب خان کو نکاح کی مبارک باد دی ہے۔
نکاح کی مبارکباد پر شاداب کا مداحوں سے اظہارِ تشکر
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے شاداب خان کو نکاح کی مبارک دی اور کہا کہ ’شاداب بھائی کے نکاح کا سن کر جس جس کا دل ٹوٹا ہے، میں ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں‘۔
حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی بذریعہ انسٹا اسٹوری مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’لگتا ہے کہ میرا شادی والا اقدام پسند آ گیا، بہت بہت مبارک ہو‘۔
نکاح کی مبارکباد پر شاداب کا مداحوں سے اظہارِ تشکر
صرف کرکٹ ٹیم سے ہی نہیں بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ معروف شخصیات نے بھی شاداب خان کو ان کے نکاح پر مبارک باد دی ہے۔
نکاح کی مبارکباد پر شاداب کا مداحوں سے اظہارِ تشکر
شاداب خان نے نکاح کی مبارک باد دینے اور چاہنے والوں کا پرائیویسی کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں