25

نگران حکومت کی پنجاب میں افسران کی تبدیلی،ڈاکٹر عثمان انور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب تعینات

نگران حکومت کی پنجاب میں افسران کی تبدیلی،ڈاکٹر عثمان انور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب تعینات
بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے۔ وفاقی حکومت نےنوٹیفیکیشن جاری کر دیا
عثمان انور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے – 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی

لاہور( میاں عصمت سے) نگران حکومت کی پنجاب میں افسران کی تبدیلی،ڈاکٹر عثمان انور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب تعینات کر دیا گیا – ڈاکٹر عثمان انور ان دنوں بطور ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس فرائض سر انجام رہے تھے۔
وفاقی حکومت نے عثمان انور کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔
عثمان انور کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل ، ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے ۔
عثمان انور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے ۔ انہوں نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی ۔ عثمان انور اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں ۔
عثمان انور سی ٹی ڈی پنجاب ، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ، سی آئی ڈی اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔اس کے علاوہ عثمان انور نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد، ڈی پی او اوکاڑہ ، ڈی پی او سرگودھا ، ٹیلی کمیونیکیشن اور ایلیٹ پولیس میں بھی فرائض سر انجام دئیے ہیں ۔انھوں نے پنجاب ، سندھ اور اسلام آباد پولیس میں بھی اہم عہدوں پر فرائض ادا کئے ہیں ۔ڈاکٹر عثمان انور کو اہم عہدوں پر فرائض کی ادائیگی کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔وہ اب بطور سربراہ پنجاب پولیس اپنے فرائض ادا کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں