29

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تیاری شروع

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے پہلے فیز میں 10 ارب کی لاگت سے 4 ہزار اپارٹمنٹس کی تیاری شروع، ایل ڈی اے گورننگ باڈی سے باقاعدہ منظوری لئے کیلئے ایجنڈا تیار یکم دسمبر کو اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا رواں سال ساتویں اجلاس یکم دسمبر کو بلانے کا نوٹس جاری کر دیا گیا، اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کریں گے، ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان ہاؤسنگ کے انفراسٹرکچر کا پی سی ون بھی پیش کیا جائے گا، ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس کا فنانشل ماڈل بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، ایل ڈی اے جوائنٹ وینچر رولز کا مسودہ بھی گورننگ باڈی میں پیش ہوگا، کوٹ لکھپت مارکیٹ کا نیا لے آؤٹ پلان بھی پیش کیا جائے گا، ریور راوی پراجیکٹ سے اراضی نکالنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کا ایجنڈا بھی پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں