10

نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون، پاکستان کا ساتواں نمبر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔

نیوزی لینڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

نیوزی لینڈ نے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کی، پاکستان کو دو میچز کی سیریز ہرانے کے بعد کیوی ٹیم پہلی پوزیشن پر پہنچی ہے۔
آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے، جنوبی افریقا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔

محمدرضوان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بطورکپتان شکست کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں