نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کی ہے۔
جیت کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے، ہم نے نیویارک میں تاریخ رقم کردی ہے، مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے۔
ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے شہریوں نے تبدیلی کو ووٹ دیا ہے، میں یکم جنوری کو نیویارک کے میئر کے عہدے کا حلف اٹھاؤں گا، یہ سب آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوا، ہم آپ کے لیے لڑیں گے کیوں کہ ہم آپ میں سے ہیں، یہ شہر آپ کا ہے، جمہوریت بھی آپ کی ہے۔