106

نیپال پرتشدد ہنگاموں کے بعد نیپال کے وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کے اپنے عہدے سے مستعفیٰ

پرتشدد ہنگاموں کے بعد نیپال کے وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے ملک نئی سیاسی غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہو گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے نیپال کے سابق وزیرِ اعظم شیر بہادر اور ان کے اہلِخانہ کو بھی تشدد کانشانہ بنایا ہے۔

مظاہرین نے نیپال کے مستعفی وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی کے نجی گھر اور پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی، عمارت کا مرکزی دروازہ بھی جلا دیا گیا۔

مظاہرین کی جانب سے نیپال کے وزیرِ خزانہ پر بھی شدید تشدد کیا گیا۔

مظاہرین وزیرِ توانائی کے گھر میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کے بعد ان کی تجوری سے پیسے نکال کر لٹا دیے۔
ہنگاموں، پرتشدد واقعات اور شدید مظاہروں کے باعث کٹھمنڈو کا تری بھون انٹرنیشنل ایئر پورٹ بند اور فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا ہے۔

مظاہرین نے کمیونسٹ پارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی دھاوا بول کر پارٹی پرچم پھاڑ دیا۔

کٹھمنڈو میں کرفیو کے باوجود احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی، جبکہ 200 افراد زخمی ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں