6

وادی نیلم میں چیتے نے حملہ کر کے2 نوجوان مار ڈالے

وادی نیلم میں چیتے کے حملے میں 2نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں چیتے کے حملےمیں دو بھائی مارے گئے۔ واقعہ ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام کے قریبی ڈھوک میں پیش آیا۔
چیتے کے حملے میں جاں بحق نوجوانوں کا تعلق پالڑی گاوں سے ہے۔ اہل علاقہ کے مطابق دونوں نوجوان قریبی جنگل میں لکڑیاں کاٹ رہے تھے۔
جاں بحق ہونے والے قدیر احمد کی عمر بیس سال اور منیر احمد کی عمر سولہ سال ہے۔ چیتے کے حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں