208

واٹس ایپ نے 24 لاکھ کے قریب بھارتی اکاؤنٹس بلاک کردیے

انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ماہِ جولائی میں 23 لاکھ 90 بھارتی اکاؤنٹس بلاک کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاک کیے گئے اکاؤنٹس میں 14 لاکھ 20 ہزار اکاؤنٹس کو کسی صارف کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ہی بلاک کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق متعدد اکاؤنٹس کو کمپنی کے شکایات کے چینل سے شکایات موصول ہونے اور آلات کے ذریعے مشتعل سرگرمیوں کی نشان دہی پر بلاک کیا گیا۔
جولائی کے مہینے میں واٹس ایپ کو 574 شکایتی رپورٹس موصول ہوئیں۔
میسجنگ پلیٹ فارم، جس کو بھارت سمیت دنیا بھر میں گمراہ کن معلومات کے پھیلنے کا ذریعہ ہونے کی وجہ سے کڑی تنقید کا سامنا تھا، کی جانب سے جون کے مہینے میں 22 لاکھ 10 بھارتی اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں