24

واپڈا ملازمین کو 6ماہ کی مفت کمپیوٹر تعلیم فراہم

پاکستان کی اقتصادی و سماجی اور سیاسی تعمیر وترقی کیلئےحکومت ہر بچے کو مفت مساوی اور سٹینڈرڈ کی تعلیم کی سہولت فراہم کرے۔
بزرگ مزدور راہنماخورشیداحمد نے کارکنوں کے بچوں کو چھ ماہ مفت کمپیوٹر تعلیم حاصل کرنے پرکہا کہ پاکستا ن میں اڑھائی کروڑ سے زائد بچے والدین کی غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں۔
ضروری ہے کہ وطن عزیز میں غربت، جہالت، بے روزگاری دور کرکے اور سماج میں محنت اور علم کی عزت بلند کرکےمعاشی واقتصادی خود کفالت حاصل کی جائے۔
آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین نے ملازمین کے بچوں کو جدید کمپیوٹر تعلیم کی سہولت حیدر آباد، لاڑکانہ،کوئٹہ، ملتان،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور پشاور میں مفت مہیا کی جارہی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں