21

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کا آج نمیبیا، بھارت کا سکاٹ لینڈ سے مقابلہ

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کے سپر 12 مقابلوں میں آج نیوزی لینڈ، نیمیبیا اور بھارت، سکاٹ لینڈ سے ٹکرائے گا۔

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کا فائنل قریب تر، آج کھیلے جانیوالے 36 ویں میچ میں کیویز کا نیمبیئنز سے میچ سہ پہر 3 بجے شیڈول ہے جبکہ 37 ویں میچ میں بھارت اور سکاٹ لینڈ رات 7 بجے میدان سجائیں گے۔

گذشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 74 رنز کا ہدف دیا تھا جو کینگروز نے ساتویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اپنی اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم رن ریٹ کی بنیاد پر گروپ 1 میں دوسری پوزیشن پر چلی گئی۔

دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سری لنکا کے ہاتھوں 20 رنز سے شکست کھا کر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ سری لنکن بیٹرز نے 3 وکٹوں پر 189 کا ٹوٹل بنایا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 8 وکٹوں پر 169 رنز ہی بنا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں