21

وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی جس میں پاک افغان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

تاشقند میں جاری کانفرنس کی سائیڈلائن پر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ہوئی ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔

ملاقات سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہو تو ہم سینٹرل ایشیاء سے منسلک ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف نے ملاقات کی تھی جس میں تاشقند سے گوادر تک ٹرین سروس اور کراچی سے تاشقند تک ٹرک کی نقل و حمل کا نظام قائم کرنے کی دو طرفہ خواہش ظاہر کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں