154

وزیراعظم کی عوام سے براہ راست گفتگو

وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست ٹیلی فونک سوال جواب کے سلسلہ میں کہا کہ ماضی میں نواز شریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، لیکن وہ قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، انصاف کا نظام قائم اور طاقت کے بجائے قانون کی حکمرانی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی بار قانون کی بالادستی کی جنگ اس وقت ہوئی جب مشرف نے چیف جسٹس کو نکالا، خود کو بڑے لیڈر کہنے والے ملک سے بھاگ گئے تھے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے آغاز سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اپنی قوم کو تاکید کرتا ہوں کہ کورونا ایس او پیز میں سب سے اہم ہے کہ آپ ماسک پہنیں۔

انہوں نے کہا کہ ماسک پہننے سے 50 فیصد تک کورونا کا پھیلاؤ کم کیا جاسکتا ہے لہٰذا عوام اپنے آپ کو اور اپنے بزرگوں کو بچائیں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ماسک پہنیں تاکہ ہمیں لاک ڈاؤن نہ کرنا پڑے، اس کا سب سے بڑا نقصان غریب اور دیہاڑی دار طبقے کو ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں