51

وزیراعلیٰ آفس میں محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی سے متعلق اجلاس،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

لاہور (ٹیوٹرپاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ہر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ
محکموں کے سیکرٹریز اڑھائی سال میں کئے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دیں گے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوام کی سہولت کے لئے اقدامات پر پیشرفت کاجائزہ لیں گے او رمحکموں کو ضروری ہدایات دیں گے
وزیراعلیٰ آفس میں آج محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی سے متعلق اجلاس-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس3 گھنٹے تک جا ری رہااجلاس میں محکمہ داخلہ کی کارکردگی او رمستقبل کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا محکمہ داخلہ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار-مستقبل کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت-
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی 7جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنائی جائیں گی-ملٹی سٹوری بیرکس میں 10ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی-سزا وجزا کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتا-اڑھائی برس میں پنجاب کی مختلف جیلوں میں کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر 1319 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے-
میانوالی میں ہائی سکیورٹی جیل کا سول ورک مکمل ہوچکا ہے-
لودھراں میں نئی جیل تعمیر ہوچکی ہے-
پنجاب کی 21جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز کردیا گیاہے-جیلوں میں کورٹ رومز کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہے-
پنجاب فرانزک سائنس ٹریننگ لیب کوجلد فنکشنل کیا جائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹریننگ لیب کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت
صوبے کے 6اضلاع میں نئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ بنائے جا رہے ہیں -ساہیوال میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ مکمل ہوچکا ہے-
11 شہرو ں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بنائے جائیں گے-بلوچ لیویز کا دائرہ کار راجن پور بڑھا دیا گیا ہے-
بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دی جاچکی ہے-قبائلی علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں اور تھانے قائم کر رہے ہیں-جیلوں میں نئے عملے کی بھرتی کی اجازت دی ہے-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب میں سمگلنگ روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایتسمگلنگ روکنے کے لئے متعلقہ اداروں کو موثر بنایا جائے-جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے-قیدی بھی انسان ہیں انہیں بھی حقوق حاصل ہیں –
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جیلوں کی مانیٹرنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے محکمہ داخلہ کی کارکردگی، جیلوں کے نظام میں اصلاحات،قانون سازی اور دیگر اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں