50

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنرچوہدری محمد سرورکی یوم سیاہ کے اجتماع میں شرکت،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے90شاہراہ قائداعظم پریوم سیاہ کشمیر پر اجتماع میں شرکت کی اورکشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اورشہریوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر بھارتی بربریت اور مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج کیا۔ لوگوں نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر اجتماع میں شرکت کی۔فضا ”پاکستان زندہ باد“ اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔پاکستان اورکشمیر کے ترانے بجائے گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنر چوہدری محمد سرور اور شہریوں نے یوم سیاہ پر واک بھی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے فرانس میں گستاخانہ خاکوں اورپشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔


وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔پشاور دھماکے میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایاگیا۔یوم سیاہ منانے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے۔ مکار مودی کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔کورونا کے باعث کچھ عرصہ ہم نے بھی لاک ڈاؤن کیا اورہم سب کواس کے اثرات کا اندازہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیری بھائیوں کی حالت کا آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں جوکئی ماہ سے لاک ڈاؤن میں اذیت کی زندگی گزاررہے ہیں۔غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مکینوں کو ہرقسم کی پابندی کا سامنا ہے ایسی پابندیاں جن کا تصور بھی محال ہے-میں کشمیریوں کی عظمت اوربہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے فرمایا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے لئے بھرپور سفارتی جنگ لڑتا رہے گا-وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے جس جرات اوربہادری کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مقدمہ پیش کیا،ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل دور نہیں۔بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔مقبوضہ کشمیراقوام متحدہ کی قرار داروں کے مطابق جلد آزاد ہوگا۔پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی دنیا بھر کے مسلمان شدید مذمت کرتے ہیں۔عالمی برادری کو ایسے گستاخانہ خاکوں کے حامیوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔پشاور دھماکے کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کشمیرکے حقیقی سفیر ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے اور بھارت کی سیاہ کاریوں کو بے نقاب کیا ہے۔ بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی ظلم کی تاریخ رقم کی ہے۔دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا۔کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورمودی کو کالے کرتوتوں کا حساب دینا ہوگا۔صوبائی وزراء راجہ بشارت،میاں محمود الرشید،اعجاز عالم، مراد راس،ایم پی اے مہندرپال سنگھ،تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، اراکین اسمبلی،چیف سیکرٹری،تحریک انصاف کے رہنماء و عہدیداران اورشہریوں کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی۔
بزدار حکومت کا آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے عوام دوست اقدام،فلور ملوں کیلئے روزانہ گندم کوٹہ25ہزار ٹن کردیا گیا: بزدار حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے فلور ملوں کیلئے گندم کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فلور ملوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پرگندم کا کوٹہ 25ہزار ٹن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا گیاہے اور اس اقدام سے آٹے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا860 روپے میں دستیاب ہے۔آٹے کی قیمتوں اورفلور ملوں کو گندم کے اجراء کو ذاتی طورپر مانیٹر کررہا ہوں۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاتے رہیں گے۔
پشاورکے مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس:وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پشاور کے علاقے دیر کالونی میں مدرسے میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعاکی اورکہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اورزخمی افراد کے ساتھ ہیں – پنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے – انہوں نے کہا کہمکار دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی گھناؤنی سازش کررہا ہے۔ دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔قوم کے اتحاداوریکجہتی سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پشاور کے مدرسے میں دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔بچوں کے مدرسے پر حملہ انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بدترین سفاکیت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں