وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی سروسزکاشتکاروں کی دہلیزپرپہنچانے کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن ویل شروع کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے 15اضلاع میں ایگریکلچر موبائل لیب قائم کی جائیں گی۔ موبائل لیب کے ذریعے کاشتکار مٹی اور پانی کی مو قعہ پر تجزیہ رپورٹ حاصل کر سکیں گے۔ موبائل لیبا رٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زرخیزی کا تعین ممکن ہوگا۔ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے موبائل لیب کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی تو سیعی خدمات کو مزید موثر بنانے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100کنٹینرز پر کسان مراکزبھی قائم کیے جائیں گے۔کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سنٹرز، ایگری کلچر آفیسر، ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کسانوں کودہلیز پر فوری اور درست زرعی آگاہی حاصل ہوگی۔کسان دوست اقدامات سے رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کسان کارڈ، ٹریکٹر سمیت درجنوں پراجیکٹس پر عمل درآمد جاری ہے۔
26