21

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر فلور ملوں کو گندم کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) بزدار حکومت کا آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے عوام دوست اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر فلور ملوں کو گندم کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 25ہزار ٹن گندم روزانہ فلور ملوں کو فراہم کرے گی۔
فلور ملوں کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا گیاہے۔
اس اقدام سے آٹے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا860روپے میں دستیاب ہے۔
آٹے کی قیمتوں اورفلور ملوں کو گندم کے اجراء کو ذاتی طورپر مانیٹر کررہا ہوں۔
عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں