21

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کی ملاقات

لاہور( ٹیوٹر پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کی ملاقات،ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور، حلقے کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کو ان کے حلقے کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی-

عثمان بزدار نے کہا کہ ہر ضلع کی یکساں ترقی کے ویژن پر عمل پیرا ہیں-تمام اضلاع کیلئے ڈویلپمنٹ پیکیج دیا گیا ہے۔
اب کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔عوام کی ضروریات کا خیال رکھنا فرض اولین ہے۔
ڈویلپمنٹ پیکیج میں عوامی ضروریات اور منتخب نمائندوں کی مشاورت کو مقدم رکھا گیا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔

سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے دور ہو گیا۔ ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔
سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے۔عثمان بزدارمختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔
ہم نعروں پرنہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں