33

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات-
وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہٰی بھی موجود تھے

باہمی دلچسپی کے ا مور، سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا-
وزیراعلیٰ اور سپیکر پنجاب اسمبلی کی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت
سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے حکمت عملی پر غور

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں حکومتی اتحادکے تمام امیدوارکامیاب ہوں گے-
سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے-سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار توقع سے زیادہ ووٹ لے کر جیتیں گے۔ سینیٹ کا الیکشن متحدہو کر جیتیں گے-عاتحادی جماعت کو ہر موقع پر ساتھ لیکر چلیں گے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے-
سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں –

مونس الٰہی نے کہا کہ انشا اللہ تعالیٰ سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کو کامیابی ملے گی-
سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مزید رابطے بھی جار ی رہیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں