42

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بورڈ آف ریونیو آمد،قانونگوئی سطح پر قائم 115اراضی ریکارڈ سینٹر ز کا افتتاح

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی بورڈ آف ریونیو آمد
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قانونگوئی سطح پر قائم 115اراضی ریکارڈ سینٹر ز کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سٹیلائٹ اراضی ریکارڈ سینٹر اور20 موبائل اراضی سینٹرز کابھی افتتاح کیا
سٹیلائٹ اراضی ریکارڈ سینٹر کے ذریعے32قانونگوئیوں میں موضع کی سطح پر ارضی ریکارڈ کی خدمات فراہم کی گئی ہیں
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا موبائل اراضی سینٹرز کا معائنہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے موبائل اراضی سینٹر کے ذریعے اراضی ریکارڈ کی خدمات کی فراہمی کے عمل کا مشاہدہ کیا
بورڈآف ریونیو پنجاب اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مابین ڈیٹا شیئرنگ کے معاہدے کی تقریب
وزیراعلیٰ عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 100تحصیلوں میں رجسٹری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کردیاگیا ہے۔
رجسٹری کے بعد خودکار طریقہ کارکے ذریعے انتقال اراضی کے عمل کو صوبہ بھر میں توسیع دے رہے ہیں۔
4ممالک کے سفارتخانوں میں اوور سیز اراضی ریکارڈ سینٹر بنائے گئے ہیں۔
امریکہ،برطانیہ،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے سفارتخانوں میں اراضی ریکارڈ سے متعلقہ خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
صاف و سرسبز اراضی ریکارڈ سینٹر مہم کا آغاز کردیاگیا ہے۔

اس مہم کے تحت اراضی ریکارڈ سینٹر میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں۔
عوام کی سہولت کیلئے بے مثال اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
عوام کو اب اراضی ریکارڈ تک بغیر سفارش و رشوت کے بلا تاخیر رسائی حاصل ہوئی ہے۔
ڈیجیٹل پنجاب کے خواب کو حقیقی روپ دیا ہے۔

پنجاب کی تاریخ میں اراضی ریکارڈکی خدمات کی فراہمی کیلئے ایسے تاریخ ساز اقدامات کی مثال کوئی نہیں۔
ماضی میں اراضی ریکارڈ سے متعلقہ امورکو ذاتی انا کی بھنیٹ چڑھایا گیا۔
ہم عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیونے اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی
وزیراعلی عثمان بزدار کو بورڈ آف ریونیو اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دی گئی
صوبائی وزراء ملک محمد انور،سید صمصمام بخاری، میاں خالد محمود،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،پارلیمانی سیکرٹری چودھری عدنان ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،کمشنر،ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،ڈی جی پی ڈی ایم اے،بورڈ آف ریونیو کے ممبرز،ڈی جی کچی آبادی،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں