7

وزیرِ اعظم سے CJCSC جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کی دفاعِ وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے لیے خدمات کو سراہا۔
وزیرِ اعظم شہبازشریف کی نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کے لیے آپ کی خدمات پر فخر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ باوقار اور باصلاحیت افسر نے بطور سی جے سی ایس سی شاندار خدمات انجام دیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔
اس حوالے سے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں