36

وزیرِ اعظم عمران خان آج کوئٹہ جائیں گے، وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشیداحمد اور دیگر وزراء بھی کوئٹہ جائیں گے

سانحۂ مچھ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے ورثاء کے مطالبے پر وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے دارالخلاف کوئٹہ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشیداحمد اور دیگر وزراء بھی کوئٹہ جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان کوئٹہ میں سانحۂ مچھ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دورۂ کوئٹہ کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان ہزارہ برادری کے معززین اور علمائے کرام سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کو سانحۂ مچھ اور اس سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں