29

وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان ویژن کو جاری رکھتے ایل سی بی ڈی ڈی اے کا لاہور پرائم میں 5000 سے زیادہ درخت لگانے کا عہد

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) ایل سی بی ڈی ڈی اے نے ”لاہور پرائم” میں شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی اس شجر کاری مہم کے دوران لاہور پرائم سائٹ پر 5 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے تاکہ وزیراعظم عمران خان کے ”پلانٹ فار پاکستان” کے اقدام کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔

ڈی جی این ایل سی، میجر جنرل یوسف جمال اور سی ای او – ایل سی بی ڈی ڈی اے، جناب عمران امین نے سی بی ڈی پنجاب سائٹ پر پودے لگا کر اس مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، جناب عمران امین، سی ای او – ایل سی بی ڈی ڈی اے نے کہا، ”ہم موسمیاتی تبدیلی پر جنگلات کی کٹائی کے منفی اثرات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ لہذا، ہم سی بی ڈی پنجاب کنسٹرکشن سائٹ کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور لاہور اور پاکستان میں ماحول دوست شہری آبادی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ”

ایل سی بی ڈی ڈی اے، کا مقصد پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں انقلاب لانا ہے، جدید رئیل اسٹیٹ کی فراہمی، ماحولیاتی طور پر بہتر ماحول کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں