34

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کھیلوں کی ایسوسی ایشنزکی سالانہ گرانٹس کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسپورٹس ایسوسی ایشنز کو گرانٹس شفاف طریقے سے جاری اور استعمال ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کریں گے، سابق دور کی طرح پک اینڈ چوز نہیں میرٹ پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن محکمہ کھیل کے ساتھ مل کر اسپورٹس کیلنڈر مرتب کرے، کورونا کے باعث فی الحال کھیلوں کی محدود سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔

اُن کا کہناہے کہ کورونا صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب میں بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں