65

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سینیٹ امیدواروں کو اراکین اسمبلی کیساتھ روزانہ میٹنگ کی ہدایات

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینیٹ امیدواروں کو اراکین اسمبلی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیراعلی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ انتخاب کے حوالے سے تشکیل شدہ گروپس کے ساتھ پارٹی کے سینیٹ امیدوار روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کریں اور رپورٹ ایوان وزیراعلی کو بھی دی جائے۔

سینیٹ امیدواروں کو اراکین اسمبلی کے گھروں کا وزٹ کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں، کہا گیا ہے کہ سینیٹ امیدوار اراکین اسمبلی کی رہائشگاہوں پر ووٹ مانگنے جائیں۔ امیدوار اپنے متعلقہ گروپس کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ ارکین اسمبلی کو ہر صورت اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں