35

وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا محفل میلاد میں شرکت ، وزیر ا علیٰ پنجاب عملی طور پر ریاست مدینہ کے قیام اور شان رحمتؐ کے پیغام کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں -صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ

لاہور( ٹیوٹرپاکستان) صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے وائز ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد میں شرکت کی۔محفل میلاد کا انعقاد وائز کالج گلبرگ لاہور میں ہوا۔اس موقع پرپرنسپل و ایگزیکٹیو وائز کالج پروفیسر حامدہ طارق کے علاوہ شاہدہ نعیم،بزمہ طاہر،محمد نعیم،نشو،ناصر ادیب،خالد یعقوب،فائزہ ملک،لینہ منیرکے علاوہ طا لبات و والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نعت خوان حضرات وطالبات نے نہایت عقیدت مندی سے محفل میلاد میں نبی پاکؐ پر درود و سلام پیش کیا۔انہوں نے اپنی دلکش اور مسحور کن آواز میں نعتیں سنا کر حاضرین اور شرکاء کو داد دینے پر مجبور کیا۔اس موقع پر وزیر اوقاف نے اپنی مسحور کن آواز میں نعت سنا کر حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ وزیر اوقاف و مذہبی امور سیدسعید الحسن شاہ نے اپنے خطاب کہا کہ خا تم النبین حضرت محمد مصطفےٰؐ ؐ نظریاتی سیاست کے بانی اور امین ہیں۔ ان کی سیاسی و سماجی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان اسی نظام سیاست کی ترقی و استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔عمران خان کی زیر قیادت پاکستان ریاست مدینہ ثانی بننے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ا علیٰ پنجاب عملی طور پر ریاست مدینہ کے قیام اور شان رحمتؐ کے پیغام کی ترویج کیلئے کوشاں ہیں۔یہ حکومتی اقدام اصلاح معاشرہ کا باعث بنے گا۔حضور اکرم ؐ کی ذات اقدس وہ ہستی ہے جس نے اندھیروں کو روشنی میں بدل دیا۔عورتوں کو ان کے حقوق اور عزت دی اور انہیں قابل تکریم بنانے کے لئے ماں کے قدموں تلے جنت کا راستہ بتایا۔آخر میں پرنسپل و ایگزیکٹیو وائز کالج پروفیسر حامدہ طارق نے وزیر اوقاف کو شیلڈ بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں