61

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا قائد ہیڈکوارٹرز وحدت روڈ لاہور میں آن لائن ریٹائرمنٹ سسٹم برائے اساتذہ کا افتتاح

لاہور(ٹیوٹرپاکستان) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے قائد ہیڈکوارٹرز وحدت روڈ لاہور میں آن لائن ریٹائرمنٹ سسٹم برائے اساتذہ کا افتتاح کر دیا
ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے-ہم نے اساتذہ کو پڑھانے کے لئے بھرتی کیا اور انہیں ناقص سسٹم کی بدولت مشکلات میں الجھائے رکھا- ریٹائرمنٹ کا مکمل نظام آن لائن ہونے سے بدعنوانی کے عنصر کا بڑے پیمانے پر خاتمہ ہو گا-اساتذہ کے لئے تیار کئے جانے والے اس آن لائن ریٹائرمنٹ سسٹم کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی-آن لائن ریٹائرمنٹ سسٹم کی بدولت ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو گھر بیٹھے ریٹائرمنٹ نوٹیفیکیشن مل سکے گا-

انھوں نے کہ کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے دانستہ طور پر ٹیکنالوجی کے استعمال کو نظرانداز کیا گیا


ٹیکنالوجی کا استعمال شفافیت لاتا ہے اور یہ ماضی کی حکومتوں کو قطعاً گوارا نہ تھا- ہماری پوری کوشش ہے کہ اپنے اس حکومت کے دورانیہ میں ادارے کے زیادہ سے زیادہ معاملات کو ڈیجیٹائز کیا جائے- رواں سال ای ٹرانسفر سسٹم کے ذریعے 99526 درخواستیں موصول ہوئیں اور 55838 اساتذہ کے آن لائن تبادلے ہوئے پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو معطل کر کے بہترین اسیسمنٹ پالیسی لائی جا رہی ہے- نجی سکولوں کے لئے متعارف کرائے جانے والے آن لائن رجسٹریشن سسٹم کے تحت اب تک 31864 نجی سکول آن لائن رجسٹر ہو چکے ہیں-
رواں سال صوبے بھر کے 1227 سکولوں کو بغیر کسی اضافی خرچ کے اپگریڈ کیا گیا:- کرونا وائرس کے بحران میں طلبا کے تعلیمی نجی اکیڈمی کلچر کے خاتمے اور والدین کی آسانی کے لئے انصاف اکیڈمی کے منصوبے پر کام جاری ہے-سنگل نیشنل کریکولم کو حال ہی میں پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور کیا گیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں