59

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد سے اہم ملاقات

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی- ملاقات میں صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن اشفاق وڑائچ، سیکرٹری جنرل پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن علی رضا، و دیگر شریک تھے

ڈاکٹر مراد راس کہا کہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد سے ملاقات خوش آئند رہی- پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن بڑی تعداد میں موجود نجی سکولوں کی نمائندگی کرتی ہے-
پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے وفد نے تمام سکولوں میں یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کو بھرپور سراہا ہے-
یکساں نصاب تعلیم کے کامیابی سے اطلاق کے لئے حکومت کی جانب نجی سکولوں کے اساتذہ کو خصوصی تربیت دی جائے گی-
حکومت کی جانب سے یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کے حوالے نجی سکولوں کے اساتذہ کو بلکل مفت تربیت دی جائے گی-
تعلیم کے شعبے سے وابستہ تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں