26

وصی شاہ کی زیرِ صدارت دنیا پور میں پہلاسالانہ شامِ فرحت مشاعرہ

مشاعرہ میں اظہر فراغ ، عابد ملک ، سرفراز آرش ، فضل گیلانی ، انجم سلیمی ، نادرعریض ، خالد محبوب ، پارس مزاری ، ندیم راجہ ، اسد تسکین ، عرفان فرحت ، شاعرات میں رخسانہ سحر اور بشریٰ ناز صاحبہ نے شرکت کی…

“بشریٰ ناز نے اتنا خوبصورت کلام سنایا کہ بہت دل کیا اس قول کے موجد کو کھینچ کے لاؤں جس نے کہا تھا عورت کھانس بھی لے تو مشاعرہ لوٹ لیتی ہے”کومل جوئیہ

میں پہلا سالانہ شام فرحت مشاعرہ کو ٹی ایم اے ہال میں وصی شاہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا ، اتنا خوبصورت مشاعرہ تھا کہ سامعین دل خوش ہو گئے – مشاعرہ میں اظہر فراغ ، عابد ملک ، سرفراز آرش ، فضل گیلانی ، انجم سلیمی ، نادرعریض ، خالد محبوب ، پارس مزاری ، ندیم راجہ ، اسد تسکین ، عرفان فرحت ، شاعرات میں رخسانہ سحر اور بشریٰ ناز صاحبہ نے شرکت کی…

کومل جوئیہ نے اپنے کلمات میں کہا کہ
“بشریٰ ناز نے اتنا خوبصورت کلام سنایا کہ بہت دل کیا اس قول کے موجد کو کھینچ کے لاؤں جس نے کہا تھا عورت کھانس بھی لے تو مشاعرہ لوٹ لیتی ہے”
اس میں کوئی شک نہیں کہ لوگ عورت کو آج بھی اسی طرح کی باتیں سناتے ہیں لیکن دنیا پور کے باسیوں نے ثابت کر دیا کہ وہ بلا تخصیص صرف اچھے شعر کو داد دیتے ہیں اور خوب دیتے ھیں۔۔۔
بشری ناز نے ہم خواتین کا سر فخر سے بلند کر دیا اور وہ تو ویسے بھی پنجابی شاعری کا فخر ہیں۔ ۔
میں تمام منتظمین کو اتنے کامیاب محفل کے انعقاد پر دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں