14

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، وفاقی کابینہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں کے احتجاج اور پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے معاملے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں