23

وہاڑی بانی رکن ڈسٹرکٹ بار مرزا اعجاز بیگ ایڈووکیٹ کے ایصال ثواب کیلئے عمرہ ادائیگی قرعہ اندازی

وہاڑی بانی رکن ڈسٹرکٹ بار مرزا اعجاز بیگ ایڈووکیٹ کے ایصال ثواب کیلئے عمرہ ادائیگی قرعہ اندازی
ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تقریب میں شمولیت میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان
مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں مرزا اعجاز بیگ ایڈووکیٹ کی بیٹی ہوں – فرح اعجاز بیگ ایڈووکیٹ
وہاڑی(شفقت رمضان سے)بانی رکن ڈسٹرکٹ بار مرزا اعجاز بیگ ایڈووکیٹ کے ایصال ثواب کیلئے ان کی برسی کے موقع پر ان کے صاحبزادی فرح اعجاز بیگ ایڈووکیٹ اور ان کے صاحبزادے فرخ اعجاز بیگ کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار روم میں کلرکس ایسوسی ایشن کے درمیان عمرہ کی ادائیگی کیلئے قرعہ اندازی کی گئی قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب کلرک محمداشفاق کا نام نکلا جبکہ بار کے سینئر کلرک اور مرزااعجاز بیگ کے ساتھی عبدالستار کو بطور اعزاز عمرہ کی ادائیگی کیلئے بھیجا جارہا ہے قرعہ اندازی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان تھے جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج خالد یعقوب وڑائچ ، ممبر پنجاب بار کونسل راؤ شیراز رضا، صدر بار بابر منظور دوگل,جنرل سیکرٹری بار رانا عمران ریاست، مسلم لیگ ق کے راہنما سابق ایم این اے اظہرخان یوسفزئی، سید ندیم رضا بخاری ایڈووکیٹ ،میاں جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ ، صدر کلرکس ایسوسی ایشن ارشاد حسین اور جنرل سیکرٹری سفیان بھٹی سمیت کلرکس بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسین چوہان نے کہاکہ مرزااعجاز بیگ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تقریب میں شمولیت میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ عظیم شخصیات کی ہمارے معاشرہ میں کمی ہوتی جارہی ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مجبور اور بے سہارا لوگوں کو سہارا دینے کا احساس کاکم ہونا ہے ضروری ہے کہ جو درد اور تکلیف مزرا اعجاز بیگ نے مزدوروں کیلئے برداشت کئے ہیں وہی جذبہ ہمارے اندر ہونا چاہئے مزرا اعجاز بیگ مرحوم کی صاحبزادی فرح اعجاز بیگ ایڈووکیٹ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مجبور لوگوں کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہیں یہ بڑی خوش نصیبی کی بات ہے قرعہ اندازی میں جن کلرکس کے عمرہ کیلئے ٹکٹ نکلے ہیں ان کو مبارکباد پیش کرتاہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرح اعجاز بیگ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں مرزا اعجاز بیگ ایڈووکیٹ کی بیٹی ہوں جنہوں نے پسے ہوئے بھٹہ مزدوروں کے حقوق کی نہ صرف جنگ لڑی بلکہ ان کے حقوق متعین کرانے میں اہم کردار اداکیا انہوں نے بتایا کہ دونوں کلرکس کے پاسپورٹ سے لیکر حرمین میں ہوٹل کی رہائش اور کھانے پینے کے تمام اخراجات ہم اٹھا رہے ہیں اس تقریب کو منعقد کرانے میں امریکہ میں مقیم میرے بھائی مرزا فرخ اعجاز بیگ نے بھرپور کوشش کی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر پنجاب بار کونسل راؤ شیراز رضا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مرزااعجاز بیگ مرحوم صرف وکیل نہیں تھے بلکہ مزدوروں کے لیڈر تھے مرزااعجاز بیگ مرحوم نے ساری زندگی بھٹہ مزدوروں کے حقوق کیلئے جنگ لڑی انہوں نے قید و بند کی صعوبتیں تو برداشت کرلیں لیکن اصولوں پر سودا بازی نہ کی۔سینئر قانون دان سید ندیم رضا بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرزااعجاز بیگ ملکی لیول کے لیڈر تھے انہوں نے مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے سترہ بار جیل کی ہوا کھائی ان کا لگایا ہوا پودا ان کی اولاد کی شکل میں پھل پھول کر تناور درخت کی شکل اختیار کرچکا ہے تقریب سے ایڈیشنل سیشن جج خالد یعقوب وڑائچ ،صدر بار بابرمنظوردوگل اور میان جہانزیب یوسف ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ تقریب میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعاء مغفرت بھی کی گئی ۔قرعہ اندازی میں صرف ڈسٹرکٹ بار کے کلرکس نے حصہ لیا کسی وکیل کو قرعہ اندازی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں