26

)کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی میں صحافت میں بی ایس کی ڈگری کا اجراء کر دیا گیا – ڈائریکٹر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت

وہاڑی(شفقت رمضان )کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی جنوبی پنجاب کا ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے اس ادارے میں صحافت میں بی ایس کی ڈگری کا اجراء کر دیا گیا ہے باقاعدہ کلاسز کا آغاز یکم فروری سے ہوگا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے بتایا کہ ہم نے بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا نصاب ترتیب دیا ہے مزید یہ کہ اس ڈگری کو حاصل کرنے کے بعد طلبہ وطالبات اعلی عہدوں پر فائز ہو سکیں گے انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا نصاب بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے نصاب سے مطابقت رکھتا ہے اور ہم نے اس میں عملی اقدام اور عملی تربیت کو بھی مدنظر رکھا ہے تاکہ جب طلباء فارغ التحصیل ہو تو وہ عملی طور پر تربیت یافتہ ہوں اور انہیں جابز آرام سے مل سکیں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر علی احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس اعلی تعلیم کی سہولیات موجود ہیں ہم تو عملی تربیت دیں گے تاکہ وہ میڈیا میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے مزید بتایا کہ کامسیٹس پہلا ادارہ ہے جس نے اس علاقے میں یہ ڈگری آ فر کی ہے اور مزید یہ کہ یکم فروری سے کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں