29

وہاڑی پولیس کے 25 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار کی ترقی پانے والے انسپکٹرز کو مبارکباد

وہاڑی پولیس کے 25 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی۔۔
ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار کی ترقی پانے والے انسپکٹرز کو مبارکباد

وہاڑی(شفقت رمضان سے) پنجاب پولیس کے 329 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ترقی پانے والوں میں ڈسٹرکٹ پولیس وہاڑی کے 25 سب انسپکٹر بھی شامل ہیں۔ سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں رانا ثاقب نزیر,سابق پی آر او راؤ فیصل الرحمن، پبلک ریلیشنز آفیسر وہاڑی پولیس خرم اسرار، محمد اقبال، محمد حنیف, محمد ارشد، زاہد حسین شاہ، محمد نواز، فرخ سجاد، محمد شبیر، خرم شہزاد، منصور احمد خان، سعید احمد، شہزاد احمد، محمد جاوید، محمد اکرم، نوید احمد وڑائچ، مرزا رحمت علی،محمد نعمان رفیق,عامر مسعود جوئیہ، رانا مبشر حسین، محمد افتخار لڑکا،خالد محمود، شکیل احمد, شہزاد امین شامل ہیں اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار نے تمام پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب پبلک سرونٹ ہیں اور ترقی پانے والے افسران سے امید کرتا ہوں کہ وہ نہایت ایمانداری پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ پولیس کی کارکردگی کو مزید موثر بناتے ہوئے عوام الناس کے خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اور ڈسپلن اور قانون کی بالا دستی کو اپنا شعار بناتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔ ڈی پی او وہاڑی محمد ظفر بزدار نے ترقی کے مراحل کے سلسلہ میں برقت ریکارڈ کی تکمیل پر انچارج اے سی آر محمد ساجد رفیق کو شاباش بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں