18

وہاڑی کے وکلاء کی شاندار روایات اور مثالی تعاون ہمیشہ سے مثالی رہا ہے -ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن وہاڑی عاقل حسن چوہان

وہاڑی کے وکلاء کی شاندار روایات اور مثالی تعاون ہمیشہ سے مثالی رہا ہے -ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن وہاڑی عاقل حسن چوہان
میڈیا نے ہمیشہ مسائل کو اجاگر کرنے اور کوتائیوں کی نشاندہی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، میڈیا نمائندگان سے گفتگو
صحافیوں میں شیخ خالد مسعود ساجد ، شاہد محمود مرزا ،ہاشم سلطان اور سنئیر سول جج سول ڈویژن خالد یعقوب وڑائچ بھی موجود
وہاڑی ( ہاشم سلطان سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن وہاڑی عاقل حسن چوہان نے کہا ہے کہ وہاڑی کے وکلاء کی شاندار روایات اور مثالی تعاون ہمیشہ سے مثالی رہا ہے بار اور بینچ ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اور بار اور بینچ کے مثالی تعاون کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصا میڈیا کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا میڈیا نے ہمیشہ مسائل کو اجاگر کرنے اور کوتائیوں کی نشاندہی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑج چارج سنھبالنے کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صدر پریس کلب شیخ خالد مسعود ساجد ، جنرل سیکرٹری پریس کلب شاہد محمود مرزا ، سابق انفارمیشن سیکرٹری ہاشم سلطان ، ڈاکٹر طارق سعید ، خالد مرزا ، سنئیر سول جج سول ڈویژن خالد یعقوب وڑائچ بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے مزید کہا کہ دور جدید کے ساتھ ساتھ عدالتی نظام میں بھی تبدیلی اگئی ہے عدلیہ نے نئے معلوماتی ذرائع بنائے جو ماضی میں دستیاب یا ضروری نہیں تھے۔معلوماتی خودکاری نظام کی وجہ عدالتی نظام میں فیصلے بہتر طور پر لینے اور ڈیٹا کو کوالٹی کو بڑھانے ،اور انصاف دینے والی ایجنسیز کے درمیان بہتر مواصلات کی صلاحتیں بڑھی ہیں ۔جس کے نتیجے میں اعداد و شمار میں بہت زیادہ اضافہ ہواہے۔ ۔اس کی وجہ سے تمام مسائل اور مشکلات جو کہ ایک سائل بنچ اور بار کو در پیش تھیں کم ہو گئی ہیں سائل کی براہ راست رسائی سے اس کے کیس کے حل میں معاونت ملتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بار اور بنچ کا ایک دوسرے کے لئے لازم ملزوم ہیں جو لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انتظامی طور پر اپنے ججز اور وکلاء کے مابین پل کا کام کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ میں انصاف کی فراہمی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص میڈیا کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا میری کوشش ہوگی کہ میں اپنی تعنیاتی کے دوران انصاف کی فراہمی اور بار اور بنچ میں بہترین کوراڈینیشن کے ساتھ کام کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں