35

ٹوبہ ٹیک سنگھ :ڈسٹر کٹ و تحصیل بارز کے انتخابات مکمل اتحادگروپ کو بدترین شکست، اپنی کامیابی پر تمام بار کے دوستوں کا شکر گزار ہوں-رخسانہ مصطفے بلوچ

ٹوبہ ٹیک سنگھ :ڈسٹر کٹ و تحصیل بارز کے انتخابات مکمل اتحادگروپ کو بدترین شکست
اتفاق گروپ کے چوہدری احتشام انوار رائے،میاں طلحہ مشتاق، رخسانہ مصطفے بلوچ کامیاب قرار
میں اپنی کامیابی پر تمام بار کے دوستوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا- رخسانہ مصطفے بلوچ
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( نمائندہ سدید)ڈسٹرکٹ بار ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 675 ووٹر ،تحصیل بار کمالیہ میں 286 ،پیر محل بار میں 245 اور گوجرہ بار میں میں 355وکلائ نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے سال2023 / 24 کیلئے اپنے نمائندگان کا انتحاب کیا ،پولنگ صبح 9سے لے کر5بجے تک ہوئی جس کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوا،ٹوبہ ٹیک سنگھ بارایسوسی ایشن کے اتنخابات میں اتحاد گروپ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تاریخ کی خیران کن اور بدترین شکست کاسامانا کرنا پڑا،ماسوائے لائبریرین کے سیٹ کے تمام نشتوں پر اتفاق گروپ ریکارڈ لیڈکیساتھ
بھاری اکثر یت سے کا میاب ،اتفاق گروپ کے نوجوان قانون دان چوہدری احتشام انوار رائے ایڈووکیٹ نے 341ووٹ حاصل کر کے اپنے مدمقابل اتحاد گروپ کے شاہد لطیف مان ایڈووکیٹ جوصرف 216 ووٹ حاصل کر سکے کو 125ووٹوں سے چت کیا ،اسی طرح اتفاق گروپ کے میاں طلحہ مشتاق ایڈووکیٹ نے 303ووٹ حاصل کر کے اپنے مدمقابل اتحاد گروپ کے چوہدری وہاب اقبال ایڈووکیٹ جہنوں نے 248 ووٹ حاصل کئےکو زیر کرکے کامیابی حاصل کی اتفاق گروپ کی رخسانہ مصطفے وڑائچ ایڈووکیٹ نے 294 ووٹ لےکار کامیاب قرار پائی جبکہ اسکی مدمقابل امیدوار روبینہ بہزادمہوٹہ 240ووٹ حاصل کر سکی ،نائب صدر کی نشست پر اتفاق گروپ کے امیدوار میاں شیرازمنیر ایڈووکیٹنے 339 ووٹ جبکہ اتفاق گروپ کے ہی جوائنٹ سیکرٹری راجہ افتخارالحسن نے 327ووٹ حاصل کر کے اپنے مدمقابل اتحاد گروپ کے امیدواروںکو شکست کی دھول چٹوائی ،اتحاد گروپ کے لائبریری سیکرٹری مستنصر نبی ہراج ایڈووکیٹ اپنے گروپ کے واحد امیدوار تھےجو 258ووٹ لیکر کامیاب رہے انکے مدمقابل اتفاق گروپ کے میاں عمران صرف 210ووٹ حاصل کر سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں