30

ٹی سی ایل اوردرازنے سال کے اختتام پر میگا سیل 12.12 کیلئے شراکت داری قائم کر لی۔

پاکستان کے نمبر ون ایل ای ڈی ٹی -وی برانڈ ٹی سی ا یل نے ای -کامرس کمپنی دراز کے ساتھ 12.12 سیل میں اپنی شاندارپروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز 12 دسمبر 2022 سے ہوگا اور یہ 23 دسمبر 2022 تک جاری رہے گی۔ اس سیل کے ذریعے صارفین کو بھاری رعایتیں، گھر تکمفت مصنوعات کی فراہمی، واؤچرز اور آسان ماہانہ اقساط جیسی سہولیات دی جائیں گی۔

ٹی سی ایل کے صارفین کیلئے ٹی سی ایل اور Iffalcon پراڈکٹس شاندار آفرزکے ساتھ12 دسمبرسے دراز آفیشل اسٹورپر دستیاب ہوں گی جن میں خوبصورت ڈیزائن کاحامل Iffalcon U62 4K HDR TV ٹی وی، مائیکرو ڈمنگ، ڈولبی آڈیوپر مشتمل 32 انچ کا Iffalcon S52 HD TV اور 40 انچ کاS52 FULL HD TV اور بہت سی مصنوعات بھاری رعایت پر صارفین کیلئے موجود ہوں گی۔

اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہیڈ آف مارکیٹنگ ٹی سی ایل ماجد خان نیازی نے کہاکہ ”ہم اس سال کے اختتام پرایک بار پھردراز کے ساتھ اشتراک کرنے پربہت خوش ہیں۔ٹی سی ایل نے گلوبل کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری میں اپنی نمایاں پوزیشن کوہمیشہ بر قراررکھا ہے اور اس شراکت داری کامقصد بھی ٹی سی ایل کی شاندار مصنوعات تک صارفین کو آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

ٹی سی ایل دنیا کے 150 سے زائد ممالک میں اپنی جدید ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات فراہم کر رہا ہے جبکہ پاکستان کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں بھی ٹی سی ایل اعلی درجے کی ٹیکنالوجی پیش کر کے اپنانمایاں مقام بنانے کیلئے بھر پور کام کر رہا ہے۔
٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں