67

ٹی سی ایل نے درازسے شراکت داری کے ساتھ پری ر مضان سیل کا اعلان کر دیا

پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن مارکیٹ پلیس درازکے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اپنی پری رمضان سیل کا اعلان کیا ہے جس میں ٹی سی ایل iFFALCON ٹی ویز پر صارفین کو 20%خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔یہ شاندار سیل 3 مارچ سے 12 مارچ 2024 تک دراز پر موجودٹی سی ایل کے آفیشل فلیگ شپ اسٹور پر جاری رہے گی۔

ان رعایتی قیمتوں کے علاوہ ٹی سی ایل اور دراز کی جانب سے رمضان سے پہلے کے تمام آرڈرز پر مفت شپنگ کی سہو لت بھی مہیا کی گئی ہے۔ٹی سی ایل ہر رمضان کے موقع پرایسی شاندار سیلزلگا کر صارفین کو اعلی کوالٹی کی مصنوعات اور ٹی وی مناسب قیمت پرفراہم کر تا ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ٹی سی ایل الیکٹرانکس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ،مڈل ایسٹ اور افریقہ،ماجد خان نیازی نے کہاکہ” ٹی سی ایل رمضان کے مقدس مہینے سے قبل دراز کے ساتھ شراکت داری قائم کرکے اپنے پریمیم ٹی ویز پر خصوصی رعایتیں فراہم کرنے پر بہت خوش ہے۔ ہم اس شراکت داری کے ذریعے اپنی جدید ٹیکنالوجی پاکستان بھر کے گھریلو صارفین تک با آسانی مہیاء کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ”

اس شراکت داری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دراز پاکستان کے کیٹیگری ہیڈسید منیر نے کہا کہ “ٹی سی ایل کے ساتھ اس تعاون کے ذریعے ہم صارفین تک جدید ٹیکنالوجی اور اعلی کوالٹی کی مصنوعات رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنے پر بہت خوش ہیں۔ دراز اپنی پرانی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اس رمضان کے موقع پر بھی صارفین کو بہترین ڈسکاؤنٹس فراہم کرکے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مصنوعات تک ان کی رسائی آسان بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ ”

ان شاندار ڈسکاؤنٹ اور مفت شپنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے 3 مارچ سے 12 مارچ تک دراز پر ٹی سی ایل کے آفیشل فلیگ شپ اسٹور پر جائیں اور ٹی سی ایل کی دیگرمصنوعات اور iFFALCONکے جدید ٹیکنالوجی ٹی ویزکم قیمت پر حاصل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں