پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے ای کامرس کمپنی دراز کے ساتھ 12.12 سیل میں اپنی شاندار پروڈکٹس پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جس کاآغاز 12 دسمبر سے ہوگا اور یہ 17 دسمبر2023 تک جاری رہے گی۔ اس سیل کے ذریعے صارفین کو بھاری رعایتیں،گھرتک مفت ٹی سی ایلIffalcon مصنوعات کی فراہمی، پرکشش واؤچرزاور آسان ماہانہ اقساط جیسی سہولیات دی جائیں گی۔
اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹی سی ایل پاکستان کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ماجد خان نیازی نے کہاکہ ”ہم ایک بار پھر دراز کے ساتھ 12.12 کی فروخت میں تعاون کرنے پر بہت خوش ہیں۔یہ شراکت داری ہمیں اپنے صارفین تک ٹی سی ایل کی پریمیم ٹیلی ویژن سیریز پر شاندار ڈیلز اور پروموشنز پیش کرتی ہے جس سے ان کے خریداری کے تجربے میں اضافہ ہوگا۔”
کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری میں عالمی برانڈ ہونے کے باعث ٹی سی ایل 160 سے زیادہ ممالک میں اپنی پروڈکٹس فراہم کر رہا ہے جبکہ یہ برانڈ پاکستان کی الیکٹرونکس مارکیٹ میں بھی اعلی درجے کی ٹیکنالوجی پیش کر کے اپنا نمایاں مقام بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
صارفین دراز پرموجود ٹی سی ایل کے آفیشل اسٹور کو براؤز کر کے ٹیلی ویژنز، ایئر کنڈیشنرز سمیت دیگر مصنوعات کی وسیع رینج پر ناقابل یقین رعایتیں حاصل کر سکتے ہیں۔آج ہی دراز پر آفیشل اسٹور پر جائیں اور خریداری کریں۔