77

ٹی سی ایل پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کے موقع پرشاندارڈسکاوٗنٹ کا اعلان

لاہور: پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آفیشل ایسوسی ایٹ پارٹنرٹی سی ایل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024پر ایک خصوصی پروموشن کا اعلان کیاہے۔ اس موقع پر پہلی بار ٹی سی ایل پاکستان کا لوگو ورلڈ کپ کی آفیشل جرسی پر نمایاں کیا گیا ہے جوکہ پاکستان میں کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے برانڈ کے مضبوط عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شائقین کے جوش کو مزید بڑھانے کیلئے ٹی سی ایل پاکستان نے اپنے دو مشہور ٹیلی ویژن ماڈلز55″ P635 4K TVاور 40″ S5400پر خصوصی رعایت پیش کی ہے۔ یہ پروموشنز 29 جون 2024 تک دستیاب ہیں۔ یہ محدود مدت کی پیشکش کرکٹ کے شائقین کے ورلڈ کپ کے تجربے کو بڑھانے کے لیے پیش کی گئی ہیں جس کے ذریعے شائقین شاندار ہائی ڈیفینیشن میں ورلڈ کپ مقابلوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اگر خصوصیات کی بات کی جائے تو55″ P635 4K TV تصویر کے ذریعے غیر معمولی معیار اور شاندار رنگوں کے ساتھ صارفین ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہو سکیں گے۔ اس میں HDR10 ٹیکنالوجی ہے جو زیادہ بہتر تصویری کوالٹی فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ ماڈل گوگل ٹی وی کے ساتھ آتا ہے جو گوگل اسسٹنٹ سے لیس ہے جبکہ آواز کے معیار کوبہتر بنانے کیلئے اس میں Dolbyکا فیچربھی موجود ہے۔گوگل پلے اسٹور پر ایک وسیع رینج تک رسائی 140,900 کی بجائے اب PKR 109,900 کی خصوصی رعایتی قیمت پر دستیاب ہے۔

40″ S5400 Google TV اپنی مکمل ایچ ڈی ریزولوشن اور HDR ٹیکنالوجی کے ساتھ دیکھنے کا ایک شاندار تفصیلی تجربہ فراہم کرتا ہے جو رنگ اور کنٹراسٹ لیول کو بڑھا کر تصویر کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔ گوگل پلے اسٹور تک رسائی کے ساتھ اس میں صارفین ایپس کی ایک وسیع رینج ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ گیمنگ کے تفریحی تجربات کو مزید بہتر بنانے کے لیے P635 کی طرح S5400 میں بھی اعلیٰ معیار کی ساوٗنڈکوالٹی موجود ہے۔یہ ماڈلPKR 73,900 کی بجائے 70,900PKR کی خصوصی قیمت پر مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ڈائریکٹرمارکیٹنگ ٹی سی ایل مشرقی وسطی و افریقہ ماجد خان نیازی نے کہا کہ ” ہم پہلی بار ورلڈ کپ کے آفیشل میچ کی جرسی پر اپنا لوگو دیکھ کر بہت خوش ہیں جو کہ پی سی بی کے ساتھ ہماری مضبوط شراکت داری اور پاکستان میں کرکٹ کے لیے ہماری لگن کی علامت ہے۔ اس تاریخی لمحے کومزید یادگار بنانے کیلئے ہم نے اپنے شاندار ٹی وی ماڈلزP635 4K TV اورS5400 پرخصوصی رعایت پیش کی ہے جوہمارے صارفین کو دیکھنے کے بہترین تجربے کے ساتھ ورلڈ کپ سیزن سے لطف اندوز ہونے کی اجازت دیتا ہے۔”

یہ خصوصی رعایتیں صرف ایک محدود وقت کے لیے دستیاب ہیں جوٹی سی ایل پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ اور ملک بھر میں ریٹیل پارٹنرز کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں