وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں اضافے، لاک ڈاؤن کا دائرہ پھیلانے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے اثرات ظاہر ہونے لگے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے گزشتہ دو ہفتے کے اثرات کے باعث اموات کی تعداد کچھ عرصے تک زیادہ رہے گی۔
Increased restrictions, broader lockdowns & stronger sop enforcement starting to have effect. Initial signs of positivity slowing. However, due to momentum of last 2 weeks patients on critical care & mortality will stay at high levels for some time. Please follow sop's & be safe
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 6, 2021
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتے کے اثرات کے باعث اموات کی تعداد کچھ عرصے تک زیادہ رہے گی۔
اپنے پیغام کے آخر میں وفاقی وزیر نے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، محفوظ رہیں۔