8

پاور بریک ڈاؤن پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی معذرت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں تاریخی پاور بریک ڈاؤن کے بعد شہریوں کو در پیش مشکلات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز ہونے والے بریک ڈاؤن کے بعد کی صورتِ حال پر عوام سے معذرت کی ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں اپنی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز بجلی کی بندش کی وجہ سے ہمارے شہریوں کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی لکھا ہے کہ میرے حکم پر اس بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے اور اس کے ذمے داروں کا تعین بھی کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں