42

پاکستانی خاتون سی ای او نے ٹیک لیڈرشپ کے شعبہ میں لندن میں گلو بل بینکنگ ٹیک ایوارڈز2021 جیت لیا

ٰاسلام آباد ( سدید نیوز) این ڈی سی ٹیک کی سی ای او عمارہ مسعود نے لندن میں گلو بل بینکنگ ٹیک ایوارڈز2021کی تقریب میں لیڈرشپ کی کیٹگری میں Women in Tech لیڈرشپ کا ایوارڈ جیت لیا۔فنانشل انڈسٹری کے اس مقابلے میںدنیا بھر کے حصہ لینے والوں میں ٹاپ ٹیک لیڈرشپ کا اعزازحاصل کرنا بلاشبہ ایک نہایت قابل قدر کارنامہ ہے۔
اس مقابلے کا اہتمام Fintech Futuresنے کیا تھا۔یہ ایوارڈایک لیڈر کی حیثیت بینکنگ/ فنانشل سروسز کی انڈسٹری میں غیرمعمولی اقدامات اور انڈسٹری کی بہتری کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ Banking Tech Awardsکے تحت گزشتہ 22سال سے دنیا بھر میں فنانشل سروسز میں ITکے استعمال سے مہارت اور جدت پیداکرنے والے افراد کی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے.The Women in Technology Leadership Awardکی کیٹگری کے تحت خواتین کو غیرمعمولی طور پر اپنے ادارے میں امتیازی لیڈرشپ اور متاثرکن خدمات کا مظاہرہ کرنے اوروسیع تر بینکنگ/فنانشل سروسز انڈسٹری میں مثبت طور پر اثر انداز ہونے کےاعتراف میں دیا جاتا ہے این ڈی سی ٹیک کی سی ای او عمارہ مسعودنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،”میں ایک باوقار عالمی ادارے کی جانب سے اس قابل قدر پذیرائی اور اعتراف کے حصول پر بہت خوش اور مشکورہوں۔میں Fintech Futures،ججوں کے پینل اور NdcTech میں اپنے ساتھیوں اور ان سے بڑھ کر اپنے کلائنٹس کی شکرگزار ہوں، جنہوں نے انڈسٹری میں اس مقام کے حصول کا موقع دیا۔یہ ایوارڈ ان تمام خواتین کیلئے ہے جو اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور وژن کی بناء پر نئی راہیں تلاش کرتی ہیں۔ ہمارے پاس ابھی لیڈرشپ کے کردار میں بہت زیادہ خواتین نہیں ہیں اور میںچاہتی ہوں کہ تمام اداروں میں خواتین کو اس حیثیت میں خدمات کا موقع فراہم کریں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں