6

پاکستانی سکولوں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا کورس کرایا جائے گا

ملکی تاریخ میں پہلی بار سکولوں میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کورس متعارف کروایا جارہا ہے، ابتداً یہ کورس صرف اسلام آباد کے طلبہ کو پڑھایا جائے گا۔
جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مذکورہ کورس جانوروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا جو بچوں کو سکھائے گا کہ جانور رکھنا باعث تفریح نہیں بلکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کورس اسلام آباد کے تمام اسکولوں میں متعارف کرایا جائے گا۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس خصوصی کورس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور جانوروں کے ساتھ انسانی رویہ اختیار کریں تاکہ وہ بہتر شہری بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں