36

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان- پاکستان کرکٹ بورڈ ، ثانیہ مرزا پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) تک کراچی میں ہی رہیں گی-

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کردیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور اس کے اگلے روز ایلیمینیٹر ٹو جبکہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔
ایونٹ کے بقیہ میچز کی تاریخوں کو چاروں ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اورپشاور زلمی کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ میچوں کے آغاز کا وقت بعد میں جاری کیا جائے گا۔
بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا پاکستان میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا شوہر شعیب ملک کے ساتھ کراچی میں موجود ہیں۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ثانیہ مرزا پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) تک کراچی میں ہی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں