64

پاکستان میں مختلف شہروں میں برفباری اور ژالہ باری

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بالائی علاقوں میں زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔

استور میں گزشتہ رات سے مسلسل برفباری جاری ہے جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا ہے اور لوگ گھروں کے اندر محصور ہیں۔
لاہور میں بھی رات ژالہ طاری ریکارڈ ہوئی-

اسکردو شہر اور گردو نواح میں بھی برفباری کے باعث بالائی علاقوں کے ساتھ زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہیں، یہاں بھی معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

دیر شہر میں بھی برفباری نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں جبکہ سیاحتی مقام کمراٹ سمیت لواری ٹنل میں دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں