33

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا مہرا کس کے نام ،فیصلہ اج-رمیز راجہ کے بلامقابلہ چئیرمین پی سی بی منتخب ہونے کا قوی امکان

لاہور(ٹیوٹر سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت پی سی بی الیکشن کمشنرجسٹس
( ر)عظمت سعید کریں گے۔
خصوصی اجلاس کی صدارت پی سی بی الیکشن کمشنرجسٹس( ر)عظمت سعید کریں گے۔ اجلاس میں رمیز راجہ، وسیم خان، اسد علی خان سمیت دیگر گورننگ بورڈ ممبران بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس کے آغاز میں الیکشن کمشنر چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا انتخاب لڑنے کے اُمیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے کہیں گے۔ ایک سے زیادہ امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر ووٹنگ کروائی جائے گی۔ سادہ اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار چیئرمین پی سی بی منتخب ہوجائے گا۔
پی سی بی گورننگ بورڈ کے چار آزاد ارکان، پیٹرن کے دو نمائندے، تین منتخب صوبائی نمائندے اور چیف ایگزیکٹیو شامل ہیں۔ چار آزاد نمائندے، پیٹرن کے دو نمائندے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹٰیم اور معروف کمنٹیٹڑ رمیز راجہ کے بلامقابلہ چئیرمین پی سی بی منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔ اجلاس کے بعد نومنتخب چیئرمین پریس کانفرنس کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں